Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس اپیلوں پر سابق صدر پرویز مشرف سمیت 6ملزمان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 24مارچ تک ملتوی کر دی۔
لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان اورجسٹس چوہدری عبدالعزیزنے درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت پولیس افسران سعود عزیزاورخرم رشید کے وکلاءلاہور مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہ ہوسکے۔
عدالت عالیہ نے ملزمان اعتزاز، رفاقت، حسنین، شیر زمان اورعبدالرشید کوطلب کرتے ہوئے اپیلوں کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی۔