ممبئی:پاکستان کی باصلاحیت اورخوبرواداکارہ ماہرہ خان بولی وڈ کنگ شاہ رخ کے ساتھ فلم رئیس میں جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرہ اور شاہ رخ ان دنوں فلم رئیس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،شوٹنگ کے دوران ماہرہ نے فلم میں شاہ رخ پر فلمائے جانے والے ڈائیلاگز کا راز فاش کردیا۔
ماہرہ نے فلم میں موجود شاہ رخ کا مشہور مکالمہ بنئے کادماغ اور میاں بھائی کا ڈیرینگ بتانے کا انوکھا انداز اپنا یا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ ایک ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھیں جس پر یہ ڈائیلاگ درج تھے۔
واضح رہے کہ ماہرہ اور شاہ رخ فلم رئیس کے ذریعے رواں سال تین جولائی کو مداحوں کو اپنا دیوانہ بنانے آرہے ہیں۔