Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:معروف کامیڈین امان اللہ انتقال کر گئے، امان اللہ گردوں اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا بڑا نام، کامیڈی کی دنیا کے شہنشاہ اور تھیٹر کے بادشاہ امان اللہ 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
امان اللہ لاہور کے ایک نجی اسپتال میں طویل عرصہ سے زیر علاج تھے، وہ گردوں اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
Click to see more
امان اللہ نے ہزاروں اسٹیج ڈراموں کے علاوہ ٹی وی ڈراموں ، فلموں اور مزاحیہ پروگرامز میں شاندار کارکردگی کا لوہا منوایا، وہ دوران علالت بھی پھلجھڑیاں چھوڑ کر اپنی شگفتہ مزاجی کا ثبوت دیتے رہے۔
امان اللہ خان کے انتقال پر ملک کی تمام سیاسی ، سماجی اور شوبز شخصیات نے گہرے دکھ اور رنج کااظہارکیا ہے ۔
وزیراعظم کامعروف کامیڈین امان اللہ کےانتقال پرگہرےدکھ کااظہار
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے معروف کامیڈین امان اللہ کےانتقال پرگہرےدکھ کااظہار کرتےہوئے مرحوم کےدرجات کی بلندی اورورثاءکیلئےصبرکی دعا کی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مرحوم امان اللہ اسٹیج اورڈرامہ انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے۔