کورونا وائرس، ایشیائی ترقیاتی بینک کا انتباہ

شائع 06 مارچ 2020 03:26pm

کورونا وائرس پھیلنے سے متاثرہ ممالک کو کئی چینلجز کا سامنا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ وائرس سے ایشیائی معیشتوں کی نشوونما پر نمایاں اثر پڑے گا، ایشیائی ملکوں کی معیشتوں کے نقصانات کا انندازہ بائیس ارب ڈالر ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک نے نیا انتباہ جاری کردیا۔

بینک کے مطابق  کورونا وائرس کے باعث مختلف ملکوں کو مقامی طلب میں تیزی سے کمی سیاحت اور کاروباری سفر میں مشکلات تجارت و پیداوار میں کمی اور صحت کے مسائل درپیش ہیں۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ  محتاط رویوں کے باعث عالمی معیشت کو ایک سو چھپن ارب ڈالر نقصان ہوسکتا ہے، جو دنیا کی مجموعی قومی پیداوار کے اعشاریہ دو فیصد کے برابر ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق  چین کی معیشت کے نقصان کا اندازہ ایک سو تین ارب ڈالر ہے، جبکہ ایشیا کے ترقی پزیر ملکوں کی معیشتوں کے نقصانات کا اندازہ بائیس ارب ڈالر ہے۔

Read Comments