پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی سخت سوالات برداشت نہ کرسکے

شائع 07 مارچ 2020 05:12pm

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی سخت سوالات برداشت نہ کرسکے اور ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔

آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں۔ شوکت یوسفزئی اینکر رانا مبشر کے حکومتی کارکردگی سے متعلق سوالات پر الجھ پڑے۔ جس پر رانا مبشر کو شوکت یوسفزئی کی لائن ڈراپ کرانا پڑگئی۔

سچ وحق کی آواز بلند کرنے کے دعویدار سچ نہ سن سکے، آج نیوز کے پروگرام میں سخت سوالات پر شوکت یوسفزئی برہم ہوگئے ار بولے  مجھے آپکے پروگرام میں آنے کا کوئی شوق نہیں۔

 شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ  مجھے ایس فضول پروگرام میں نہیں آنا،تو پھر اینکر رانا مبشر نے شوکت یوسفزئی کی لائن ڈراپ کرادی۔

Read Comments