وفاق اور سندھ حکومت میں تنازعے کے باعث 2پولیس افسران تبدیل

اپ ڈیٹ 09 مارچ 2020 04:14am

کراچی :نئے آئی جی سندھ مشتاق مہر نے پہلا حکم جاری کردیا، وفاق اور سندھ حکومت میں تنازعے کے باعث دونوں پولیس افسران تبدیل کردئیے گئے ۔

سندھ کے نئے آئی جی مشتاق مہر نے ویک اینڈ کو رات گئے ایک حکم نامہ جاری کرکے وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان تنازعےکا باعث بننے والے2پولیس افسران کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،بطور انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق مہر کا یہ پہلا حکم نامہ ہے۔

ضلع شکارپور کےایس ایس پی ڈاکٹر رضوان اور ایس پی اعجاز شیخ کو سی پی اور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈاکٹر رضوان نے وزیر امتیاز شیخ کے خلاف خفیہ رپورٹ ارسال کی تھی،رپورٹ میں امتیاز شیخ، بھائی اور بیٹے پر سنگین الزامات عائد کئے تھے ۔

ایس پی اعجاز شیخ پر پی ٹی آئی نے سنگین الزامات عائد کئے تھے ،سابق آئی جی نے الیکشن کمیشن سے اعجاز شیخ کے تبادلے کی سفارش کی تھی اعجاز شیخ کے تبادلے کی سفارش ضمنی الیکشن کے باعث کی گئی تھی۔

Read Comments