Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی کے علاقے گولیمار میں گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے،منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے اب تک مزید 6 لاشیں نکال لی گئیں ،جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26ہوگئی۔
کراچی کے علاقے رضویہ گولیمار میں عمارت گرنے سے کئی خاندانوں کے چراغ بجھ گئے جبکہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے۔
پاک فوج کے جوان رینجرز اور دیگر ادارے آپریشن میں موجود ہیں، عمارت کے ملبے کو ہٹانے کیلئے ریسکیو اداروں کی جانب سے آپریشن تیز کر دیا گیا ہے جبکہ میڈیا کی ٹیموں کو بھی جائے وقوعہ سے دور کردیا گیا ہے۔
ملبے سے آج رات 12بجے کے بعد 2خواتین سمیت صبح 6 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، حادثے کو 4روز گزرنے کے دوران واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26 ہوچکی ہے جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے میں جاں بحق ہونے والی خواتین میں 55 سالہ کوثر جہاں اور 38 سالہ ڈاکٹر غزالہ شامل ہیں، تیسری لاش کی شناخت 25 سالہ سفیان شیخ کے نام سے کی گئی، سفیان حیدرآباد کا رہائشی تھا جو اپنی خالہ کے گھر کراچی آیا ہوا تھا جبکہ 3لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ۔
دوسری جانب عمارت کی 2منزلیں ایس بی سی اے کے افسران کو رشوت دے کر بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔