ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری ،لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد رابطہ سڑکیں بند

اپ ڈیٹ 08 مارچ 2020 05:46pm

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، آزاد کشمیرمیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں جبکہ سردی کی شدت بھی بڑی گئی۔

بارش سے جاتی سردی نہ صرف لوٹ آئی بلکہ ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ بھی ہو گیا، راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا راج ہے۔

  آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ پانچ روز سے جاری برفباری کے باعث  سردی کی شدت میں مزید بڑھ گئی۔

  وادی نیلم کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بحال نہ ہوسکاجبکہ وادی لیپہ کے عوام بھی گھروں میں محصور ہیں ،ریشیاں لیپہ روڈ برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہے۔

 گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں استور، غذر، اسکردو، چلاس کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑ لی ہے،کالام منفی  4، پاراچنار اور مری میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختو نخوا، اسلا مآباد سمیت پوٹھوہار ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

Read Comments