Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:خیبرپختونخوا میں بارش نے تباہی مچادی،5روز کےدوران مختلف حادثات میں 21افراد جاں بحق اور 50سےزائد افراد زخمی ہوگئے۔
خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ 5ویں روزبھی جاری ہے،بارشوں کے باعث پشاور ،مردان ،نوشہرہ اورسوات میں مکانات کی چھت گرنےکےواقعات میں 21افرادجاں بحق جبکہ 50سے زائد افرادزخمی ہوگئے۔
بارش کے باعث صوبے بھر میں 80سے زائد مکانات کو جزوی نقصان نقصان بھی پہنچا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق،گزشتہ 24گھنٹوں میں مالم جبہ میں سب سے زیادہ 23ملی میٹرمالمم بارش اور 20انچ برفباری ریکارڈکی گئی۔
محکمہ موسمیات نےآئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے،جس سے پشاور،مردان،سوات کےندی نالوں میں طغیانی جبکہ ہزارہ،ملاکنڈاوردیرمیں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔