خواتین کو بااختیار بنانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

اپ ڈیٹ 08 مارچ 2020 10:46am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ خواتین کو عملی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے برابری کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں،خواتین کو بااختیار بنانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے،خواتین کو جو حقوق دین اسلام میں دیئے گئے ہیں، مغرب اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر لاہور سے جاری اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آج خواتین عملی میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آتی ہیں،پاکستانی خواتین نے بھی اپنی صلاحیتوں اور محنت کے ذریعے مختلف شعبوں میں نام کمایا ہے،ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے خواتین کے عملی میدان میں کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے،پنجاب میں ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کیلئے سرکاری و نجی اداروں میں ڈے کیئر سینٹرز کا قیام عمل لایا گیا ہے،خواتین کی آگاہی کیلئے ڈیجیٹل آن لائن میگزین بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور سماجی و معاشی خودمختاری کیلئے حکومت نے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں۔

Read Comments