Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
بیجنگ :چین میں کورونا مزید 27زندگیاں نگل گیا،ہلاکتوں کی تعداد 3097ہوگئی، ایران میں 145، جنوبی کوریا میں 48اور فرانس میں 16اموات ہوچکی ہیں۔
چین میں مزید 27افرادجان لیوا کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئےجبکہ 99نئےکیسزرپورٹ ہوئے،ایک ہزار 661مریض ڈسچارج کردیئے گئے۔
شہرکونزو میں قرنطینہ کے لیے استعمال ہونے والےہوٹل کی عمارت زمیں بوس ہوگئی،حادثے میں 4افراد ہلاک ہوئے،38کوملبے سےنکال لیا گیا29تاحال لاپتا ہیں۔
دوسری جانب وائرس ایک سو دو ممالک تک پہنچ گیا،498افراد ہلاک ہوچکے ہیں،متاثرین کی تعداد21 ہزارسے تجاوز کرگئی۔
سلوواکیا، پیرو اورپیراگوائے میں پہلے کیسز سامنے آگئےجبکہ ایران میں ہلاکتیں مزید بڑھ گئیں۔
فرانس میں 16ہلاکتوں کے بعد پوپ فرانسسز نے مذہبی اجتماعات منسوخ کردیئے، اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔