وزیراعظم کے حکم پرمحسن داوڑ اورعلی وزیر کو کابل جانے کی اجازت

اپ ڈیٹ 08 مارچ 2020 08:50pm

محسن داوڑ اورعلی وزیر کا نام ای سی ایل پر ہونے کے باعث انہیں کابل جانے سے روکا گیا تو وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ایک بار جانے کی اجازت دینے کی ہدایت کردی۔

وزارت داخلہ نے انہیں کابل جانے کی اجازت دے دی۔

معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ٹوئٹ کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزارتِ داخلہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ محسن داوڑ اور علی وزیر کو اشرف غنی کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کےلئےایک بار کابل جانے کی اجازت دےدیں۔

Read Comments