ٹھٹھہ کےعلاقےجھمپیر کےقریب گھر سے 5لاشیں برآمد

اپ ڈیٹ 09 مارچ 2020 09:04am

جھمپیر:ٹھٹھہ کے علاقے جھمپیر کے قریب گھر سے 5لاشیں برآمد ہوئیں ہیں، جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور 4بچے شامل ہے۔

پولیس کے مطابق، ٹھٹھہ کے علاقے جھمپیر کے قریب گھر سے ماں سمیت 4نو عمر بچوں کی لاشیں ملی ہیں ۔

مرنے والوں کے جسموں پر بظاہر کوئی نشان نظر نہیں آرہا ہے اور لاشوں کے قریب ہی فصلوں پر کئے جانےوالی زہریلی دوا کی بوتل بھی ملی ہے ۔

خاتون کا تعلق کولہی برادری سے ہے اور کھیتوں پر کام کر کے گزر بسر کرتی تھی پولیس کو زمیندار عالم خان نے بتایا کہ خاتون کا شوھر کافی عرصہ پہلے انتقال کر گیا تھا اور ایک بیٹی کی شادی بھی کر دی تھی لیکن کافی پریشان رہتی تھی۔

مرنے والوں کی شناخت مسمات سومری،3سالہ نیک ،10سالہ اشوک ،7سالہ مکیش اور 6سالہ آکاش کے نام سےہوئی ہے ۔

پولیس کےمطابق لاشیں تحویل میں لے کرسول اسپتال منتقل کی جارہی ہیں حقائق معلوم کرنے کیلئے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Read Comments