گلگت میں کوسٹر گہری کھائی میں جاگری ، جاں بحق افراد کی تعداد26 ہوگئی

اپ ڈیٹ 09 مارچ 2020 10:24am

اسکردو:گلگت میں روندو کے قریب کوسٹرگہری کھائی میں جاگری ،افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی۔

  ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق راولپنڈی سے اسکردو جانے والی کوسٹروادی روندو کے قریب دریائے سندھ میں جاگری ۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 26 ہو گئی،جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں تاہم امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔

ترجمان کے مطابق کوسٹر کوحادثہ اسکردو سے 70 کلومیٹرفاصلے پرواقع ضلع روندومیں پیش آیا ،راولپنڈی سے اسکردو جانے والی کوسٹر میں 26 سے زائد مسافر سوار تھے ۔

ترجمان کے مطابق میتوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،جاں بحق افراد میں 24 سالہ نواجوان کوہ پیما شبیرحسین بھی شامل ہیں۔

Read Comments