ڈی آئی خان:فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک،پاک فوج کے کرنل شہید

اپ ڈیٹ 10 مارچ 2020 04:41am

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی گئی،سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانو ں پر آپریشن کرتے ہوئے 2خطرناک دہشتگردوں کو ہلاک کردیاجبکہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی، فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ٹانک کے قریب دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کیاتودہشتگردوں نےفائرنگ شروع کردی ،آپریشن کےدوران فورسز کی جوابی کارروائی میں 2انتہائی خطرناک دہشتگرد  مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کےدوران دہشتگردوں  کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمدکیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق،دہشتگردوں سے فائرنگ کےتبادلےمیں کرنل مجیب الرحمان نےجام شہادت نوش کیا شہید کا تعلق ضلع استورکے علاقے بنجی سے تھا،کرنل مجیب الرحمان نےایک  بیوہ، 3بیٹےاورایک بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔

Read Comments