Aaj Logo

شائع 09 مارچ 2020 10:25am

کوروناوائرس:قطر نےپاکستانیوں کیلئےسیاحتی ویزے پر پابندی لگا دی

دوحہ:کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرقطر نے پاکستانیوں کیلئے سیاحتی ویزے پر پابندی لگا دی ۔

کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر قطر نے پاکستانیوں کیلئے بھی سیاحتی ویزے پر پابندی لگا دی ہے،اسلام آباد اور کراچی سے دوحہ جانے والی پروازوں سے 96 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ۔

وزٹ ویزہ آن لائن آرئیول ویزے کے حامل مسافروں کے قطر داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   قطر نے پاکستان سمیت 14ممالک پر سیاحتی ویزے کی پابندی عائد کی ہے، صرف ورک ویزہ یا کنیکٹنگ پروازوں کے مسافر قطر جا سکتے ہیں۔

Read Comments