Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سینیٹ نے فوجداری قوانین میں ترمیمی بل دوہزارپندرہ کی متفقہ طورپرمنظوری دیدی،شیخ آفتاب کہتے ہیں پاکستان ایئرو یز کمپنی کی رجسٹریشن کرا لی گئی ہے،کمپنی پبلک ہوگی یا پرائیویٹ اس کا مجھے علم نہیں۔سینیٹ کا اجلاس چیرمین رضا ربانی کی صدارت میں ہورہا ہے،وقفہ سوالات کے دوران وزیرمملکت شیخ آفتاب نے ایوان کوبتایا کہ پاکستان ایئرویز کمپنی کی رجسٹریشن کرا لی گئی ہے،اب اس کے چلانے کا جائزہ لیاجارہا ہے،حکومت کی خواہش ہے کہ 2 ایئرلائنز ہوں تو مقابلے میں مسافروں کو بہترسہولیات ملیں گی۔پاکستان ائرویز پبلک کمپنی ہوگی یا پرائیویٹ کمپنی اس کا ابھی مجھے علم نہیں۔ جس پررضاربانی نیسوال کیا کہ پاکستان ائرویز کمپنی کا بل حکومت کا ہے یا نجی،شیخ آفتاب کا کہنا تھا کہ حکومتی بل کے تحت نئی ایئرائن قائم کی جارہی ہے،رضا ربانی نے کہا کہ پھر مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری کیوں نہیں لی گئی،زاہد حامد کا کہنا تھا کہ نئی ایئرائن کمپنیزآرڈیننس کے ذریعے قائم کی جارہی ہے بل کے تحت نہیں۔اس دوران وزیرکیڈ طارق فضل چوہدری کے تاخیرسے آنے پرچیرمین سینٹ نے کہا پہلا سوال ہی آپ سے متعلق تھا آپ تا خیرسے آئے،طارق فضل چوہدری نے پشاورموڑ انٹرچینج منصوبہ اورسرکاری سکولوں کی ٹرانسپورٹ سے متعلق جواب دیئے ،ا س دوران وفاقی وزیرزاہد حامد نے فوجداری قوانین میں ترمیمی بل دوہزارپندرہ پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طورپر منظور کرلیا ۔
اسلام آباد:سینیٹ نے فوجداری قوانین میں ترمیمی بل دوہزارپندرہ کی متفقہ طورپرمنظوری دیدی،شیخ آفتاب کہتے ہیں پاکستان ایئرو یز کمپنی کی رجسٹریشن کرا لی گئی ہے،کمپنی پبلک ہوگی یا پرائیویٹ اس کا مجھے علم نہیں۔
سینیٹ کا اجلاس چیرمین رضا ربانی کی صدارت میں ہورہا ہے،وقفہ سوالات کے دوران وزیرمملکت شیخ آفتاب نے ایوان کوبتایا کہ پاکستان ایئرویز کمپنی کی رجسٹریشن کرا لی گئی ہے،اب اس کے چلانے کا جائزہ لیاجارہا ہے،حکومت کی خواہش ہے کہ 2 ایئرلائنز ہوں تو مقابلے میں مسافروں کو بہترسہولیات ملیں گی۔پاکستان ائرویز پبلک کمپنی ہوگی یا پرائیویٹ کمپنی اس کا ابھی مجھے علم نہیں۔
جس پررضاربانی نیسوال کیا کہ پاکستان ائرویز کمپنی کا بل حکومت کا ہے یا نجی،شیخ آفتاب کا کہنا تھا کہ حکومتی بل کے تحت نئی ایئرائن قائم کی جارہی ہے،رضا ربانی نے کہا کہ پھر مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری کیوں نہیں لی گئی،زاہد حامد کا کہنا تھا کہ نئی ایئرائن کمپنیزآرڈیننس کے ذریعے قائم کی جارہی ہے بل کے تحت نہیں۔
اس دوران وزیرکیڈ طارق فضل چوہدری کے تاخیرسے آنے پرچیرمین سینٹ نے کہا پہلا سوال ہی آپ سے متعلق تھا آپ تا خیرسے آئے،طارق فضل چوہدری نے پشاورموڑ انٹرچینج منصوبہ اورسرکاری سکولوں کی ٹرانسپورٹ سے متعلق جواب دیئے ،ا س دوران وفاقی وزیرزاہد حامد نے فوجداری قوانین میں ترمیمی بل دوہزارپندرہ پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طورپر منظور کرلیا ۔