پاکستان میں مقیم ہندو برادری ہولی کا تہوار منارہی ہے

شائع 09 مارچ 2020 05:09pm

آج پاکستان میں مقیم ہندو برادری ہولی کا تہوار منارہی ہے۔ پاکستان میں مقیم تمام اقلیتیں اپناہر مذہبی تہوار مکمل آزادی اور جوش و جذبےکے ساتھ مناتیں ہیں۔ ہولی پر ہندو برادری کاجوش وجذبہ بھی دیدنی تھا ۔مندروں میں پاکستان کی ترقی  اور خوشحالی کےلئےدعا کی گئی۔

ٹھٹھہ  کے مختلف علاقوں میں مقیم ہندو برادری نے خوب ہلا گلا کیا۔عمرکوٹ اورکندھ کوٹ کے مندروں میں  مذہبی رسومات ادا کی گئیں۔

بدین میں بھی ہندو برادری نے رنگ بکھیرے گھر گھر جا کرمٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔سکھر میں دریائے سندھ میں ہولی کا رنگ جما۔

ہندو برادری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انہیں یہ کبھی احساس نہیں ہوا کہ وہ اقلیت سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہر بار ہولی کے تہوار میں مسلم آبادی بھی ان کی خوشیوں میں شریک ہوکر انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔

بڑے پیمانے پر ہولی کی تقریبات اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان میں اقلیتوں کو اپنا مذہبی تہوار منانے کی مکمل  آزادی ہے۔

Read Comments