کراچی میں کوروناوائرس کےمزید9نئےکیسز رپورٹ ،تعداد 13 ہوگئی

اپ ڈیٹ 10 مارچ 2020 07:47am

کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ گئی،ایک ہی دن میں مزید 9 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہونےوالوں کی تعداد 13 تک جا پہنچی۔

کراچی میں کورونا وائرس میں اضافہ ہوگیا، ایک ہی دن میں 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق  ہوگئی۔

گزشتہ روز ضلع شرقی کے رہائشی 53 سالہ شخص کاٹیسٹ لیا گیا جو مثبت سامنے آیا،مریض نے شام سے دوحہ کے راستے سفر کیاتھا۔

محکمہ صحت کے مطابق اس کےتمام رابطوں کوالگ کردیاگیاتھاجبکہ کچھ ہی دیر بعد کراچی سے مزید 9 کیسز سامنے آئے جن کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے کردی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ مریضوں میں سے 5 افراد شام سے دوحہ کے راستے پاکستان آئے جبکہ  3 مریض لندن سے دبئی کے راستے کراچی آئے تھے۔

ان تمام افراد کے ٹیسٹ لئے گئے جو مثبت سامنے آئے، متاثرہ افراد کے ساتھ میل جول رکھنے والے تمام مشتبہ افراد کابھی ٹیسٹ لیاجارہاہے جبکہ باقی 9 افراد کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیاگیا۔

 کراچی میں اب تک کورونا وائرس سے 13 افراد متاثرہوچکےہیں جبکہ ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 15تک جاپہنچی جبکہ رپورٹ ہونے والے پہلے نوجوان یحییٰ جعفری کو ڈسچارج کردیاگیاہے۔

Read Comments