خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر تفصیلی رپورٹ جمع کرانےکی استدعا منظور

اپ ڈیٹ 10 مارچ 2020 08:11am

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق اورسلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر نیب کی تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی استدعا منظورکرلی۔

جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے خواجہ سعد رفیق اورسلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت  کی۔

دوران سماعت نیب حکام نے کہا کہ کچھ دستاویزات جمع کرانی ہیں،جس پر جسٹس مقبول باقر نے استفسار کیا کہ  کیا ریفرنس دائر ہوگیا؟۔

خواجہ برادران کے وکیل اشتراوصاف نے بتایا کہ ریفرنس بھی دائر ہوگیا اور فرد جرم بھی لگ گئی،15 ماہ سے ٹرائل چل رہا ہے۔

عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے 3 روز پہلے تفصیلی رپورٹ اور الزامات کی سمری جمع  کرائی جائے،مزید سماعت 17 مارچ کو ہوگی۔

Read Comments