کراچی :کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے اور پی ایس ایل میچوں کی منتقلی کی تجویز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کردی ۔
وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں کورونا وائرس کےپیش نطرسندھ میں تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ تک بند کرنے اورپی ایس ایل جیسے بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کیلئے وزیر اعلی سندھ کو سفارشات پیش کردیں گئیں ۔
اجلاس میں ہیلتھ ڈیسک کے ذریعے کراچی آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ سمیت تمام نجی و سرکاری اسپتالوں میں فرنٹ لائن ڈیسک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کا ہیلتھ ڈیسک قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں عوامی اجتماعات نہ کرانے سے متعلق ایڈوائزری جاری کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا ۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق فرنٹ لائن ڈیسک کورونا وائرس کے حوالے سے معلومات فراہم کرے گی جبکہ تمام تعلیمی ادارے طویل دورانیہ تک بند رکھنے کی وزیراعلیٰ سندھ کو سفارش کی گی ہے ۔
ترجمان کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کو گڈاپ میں قائم اسپتال میں طبی سہولیات فراہم اورپاکستان سپر لیگ سمیت بڑے عوامی اجتماعات پربھی پابندی لگانے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق تمام نجی اسپتالوں کو ایس او پیز فراہم کی گئیں ہیں کہ کورونا وائرس سے متعلق مثبت کیس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرے ۔
کرونا وائرس سے احتیاط کیلئے عوام کو غیر ضروری باہر نہ نکلنے کا مشورہ
دوسری جانب کرونا وائرس قابو سے باہرہے، پاکستان میں بھی اس حوالے سے الرٹ ہے اسکول بھی بند ہیں جبکہ اس حوالے سے آج وزیر صحت عذرا پیچو کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام بھی سامنے آگیا۔
ویڈیو پیغام میں وزیر صحت سندھ نے کورونا وائرس سے احتیاط کیلئے عوام کو مشورہ دیتے ہوئےکہا کہ آپ لوگ غیرضروری باہر نہ نکلیں بلکہ زیادہ سے زیادہ محدود رہیں اور گھر پر ہی وقت گزاریں
عذرا پیچوہو کا کہنا تھا شہری اس صورتحال میں احتیاط کریں زیادہ رش کی جگہ پر بھی نہ جائیں،کرونا وائرس گرمیوں میں خود ختم ہوجائے گا۔
وزیر صحت نے دوسری طرف یہ بھی کہہ کہا کہ ہم نے اب تک پی ایس ایل میچ کیلئے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے یہ عوام کی اپنی مرضی ہے وہ چاہیں تو جائیں نہ یا جائیں۔
اسکولوں سے متعلق پیغام میں وزیر صحت عذرا پیچوہوکا کہنا تھا کہ ہم نے اسکولوں کو مزید بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے،یہ فیصلے وزیراعلی سندھ کی جانب سے ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیے جاتے ہیں۔
وزیرصحت کا مزیدکہنا تھا کہ سارے کیسز بیرون ملک سے آئے ہیں اندرون ملک کوئی ایسا کیس نہیں آیا ،ایسے افراد کو بالکل الگ تھلگ رکھا جا رہا ہے، یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے یہ اشارے موجود ہیں کہ کرونا وائرس گرمیوں میں خود ہی ختم ہوجائے۔
عذرا پیچوہونے کہا محکمہ صحت سندھ کراچی آنے والے مسافروں کی جانچ کیلئے ائیرپورٹ پر اپنا ہیلتھ ڈیسک قائم کرے گا اسکریننگ کرے گا۔