پی آئی اے نے میلان کےلئے اپنی پروازیں منسوخ کردیں

اپ ڈیٹ 10 مارچ 2020 03:35pm

کرونا وائرس اورٹڈی دل کی روک تھام اور تشخیص کے لئے چین کی جانب سے ارسال کردہ امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا۔سامان میں 12 ہزار کرونا ٹیسٹنگ کِٹس بھی شامل ہیں جبکہ دوسری جانب پی آئی اے نے اٹلی کے شہر میلان کےلئے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

حکام کے مطابق سامان میں 12 ہزار کرونا ٹیسٹنگ کیٹس  بھی شامل ہیں۔امدادی سامان میں14 پیسٹی سائیڈ اسپرے اور50ہزار لیٹر (Malathion) بھی شامل ہے، جو ٹڈی دل کی روک  تھام کےلئے استعمال کیا جاسکے گا۔

چین کے حکام کے مطابق چین ٹڈی دل کے خاتمے اور کرونا کی روک تھام و تشخیص کےلئے پاکستان سے تعاون  جاری رکھےگا۔

دوسری جانب اٹلی میں کورونا وائرس پر پی آئی اے نے  احتیاطی تدابیر کے تحت اٹلی کے شہر میلان کےلئے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

   ذرائع کے مطابق 31مارچ تک پروازیں منسوخ رہیں گی۔لاہور اور اسلام آباد   سے میلان کےلئے پروازیں آپریٹ کی جاتی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق پی آئی اے   کا پیرس اور یورپ کے دیگر شہروں کےلئے فضائی آپریشن جاری ہے۔میلان کےلئے بک کرائی   گئیں ریزرویشن کو بھی 31مارچ تک منسوخ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Read Comments