Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ملتان:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نون لیگ سیاسی موت کے قریب ہے،عمران خان تیرہ مارچ کو ملتان میں جلسہ کریں گے۔ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہمیشہ مفاد پرستوں کیخلاف برسر پیکار رہی ہے،این اے ایک سو تریپن میں سارے مفاد پرست ایک جگہ اکٹھے ہوگئے ہیں،آج جو نون لیگ کا امیدوار ہے،اسی نے جیتنے والے نون لیگی امیدوار پر الزامات لگاتے ہوئے پٹیشن دائر کی تھی،نون لیگ کا کوئی نظریہ نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مصطفٰی کمال کے الزامات پچیدہ ہیں،اگر کسی اور واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بن سکتا ہے تو اس معاملے پر کیوں نہیں،عتیقہ اوڈھو سے بوتل برآمد ہونے پر سوموٹو ایکشن لیا جاتا ہے،اس پر کیوں نہیں۔تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان تیرہ مارچ کو ملتان کے حلقہ این اے ایک سو تریپن میں انتخابی جلسہ کریں گے،جن کے استقبال کیلئے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
ملتان:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نون لیگ سیاسی موت کے قریب ہے،عمران خان تیرہ مارچ کو ملتان میں جلسہ کریں گے۔
ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہمیشہ مفاد پرستوں کیخلاف برسر پیکار رہی ہے،این اے ایک سو تریپن میں سارے مفاد پرست ایک جگہ اکٹھے ہوگئے ہیں،آج جو نون لیگ کا امیدوار ہے،اسی نے جیتنے والے نون لیگی امیدوار پر الزامات لگاتے ہوئے پٹیشن دائر کی تھی،نون لیگ کا کوئی نظریہ نہیں ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مصطفٰی کمال کے الزامات پچیدہ ہیں،اگر کسی اور واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بن سکتا ہے تو اس معاملے پر کیوں نہیں،عتیقہ اوڈھو سے بوتل برآمد ہونے پر سوموٹو ایکشن لیا جاتا ہے،اس پر کیوں نہیں۔تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان تیرہ مارچ کو ملتان کے حلقہ این اے ایک سو تریپن میں انتخابی جلسہ کریں گے،جن کے استقبال کیلئے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔