وزیراعظم گندم اور چینی بحران پرحتمی تحقیقاتی رپورٹ جمع نہ ‏کرانے پر برہم

اپ ڈیٹ 10 مارچ 2020 07:02pm

وزیراعظم عمران خان نے گندم اور چینی بحران پرحتمی تحقیقاتی رپورٹ جمع نہ ‏کرانے پر برہمی کا اظہار کیا۔متعلقہ حکام کو 1 ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر توانائی ‏عمر ایوب کو آج بھی بجلی بلوں کے معاملے پر سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہواجس میں ملکی معاشی و ‏سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم نے گندم اور چینی بحران پر حتمی تحقیقاتی رپورٹ جمع نہ کروانے پر ‏متعلقہ حکام کو 1 ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک ہفتے کے ‏اندر اندر تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے۔حکم دیا کہ مہنگائی میں مزید کمی کے ‏لئے اقدامات تیز کئے جائیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں وزیر توانائی عمر ایوب کو آج بھی بجلی بلوں ‏کے معاملے پر سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ کابینہ ارکان نے وزیر توانائی ایوب پر ‏تندوتیز سوالات کئے کہ بجلی بلوں کا مسئلہ جلد حل کیا جائے۔

 وزیراعظم نے میٹابولزم کے شکار بچوں کی لائف سیونگ غزا کی فراہمی کے لئے ‏ایس آر او لانے کا بھی عندیہ دیا۔

وفاقی کابینہ نے بھارت سے کیڑے مار ادویات ‏بھارت سے درآمد کرنے کی اجازت نہ دی۔

Read Comments