Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:خیبرپختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم آج تیسرے روز بھی جاری ہے، مہم کے دوران 34 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا کے مطابق 5روزہ انسداد پولیو مہم 16 اضلاع میں چلائی جارہی ہے ،جس میں پشاور،بونیر،ڈی آئی خان،لوئردیر،اپردیر،ہنگو،کرک،کوہاٹ،لکی مروت،ٹانک،خیبر،باجوڑ ،اروکزئی،کرم،شمالی اور جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔
مہم کے دوران 34 لاکھ 50 ہزار847 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،جس کیلئے 12 ہزارسے زائد پولیو ورکرز کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال خیبرپختونخوا میں اب تک 12پولیوکیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔