Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں کالی گھٹاؤں، ٹھنڈی ہواؤں اور بارش نے جاتے ہوئے سرد موسم کو ایک بار پھر روک لیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح ہوتے ہی گہرے بادل چھا گئے، ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار کردیا ،پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل جم کر برسے۔
جلالپور پیروالا، وہاڑی، صادق آباد، شورکوٹ، دنیا پور، کہروڑ پکا اور شجاع آباد میں بارش سے موسم ٹھنڈا ہوگیا جبکہ بورے والا، بھکر اور راجن پور سمیت کئی علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب بھی آگئے۔
زرعی ماہرین کے مطابق حالیہ بارشوں سے گنے کی فصل پر مثبت جبکہ گندم، چنے اور سرسوں کی تیار فصل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔