کورونا وائرس کے خلاف چین کی کامیابی کے نتائج سامنے آنے لگے

اپ ڈیٹ 11 مارچ 2020 10:34am

بیجنگ :کورونا وائرس کے خلاف چین کی کامیابی کے نتائج سامنے آنے لگے ،24گھنٹوں میں صرف 24نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 22اموات ہوئیں، عارضی طور پر بنائے گئے تمام اسپتال بندہیں۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین کے اقدامات قابل تعریف ہیں،عالمی ادارہ صحت نے مہلک وائرس سےنمٹنے پرمتاثرکن چینی اقدامات پراظہاراطمینان کیا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق سخت حفاظتی اقدامات کے بدولت چین میں کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے ،وائرس کی شناخت اور دنیا کے ساتھ معلومات کے تبادلے پرچین کے اقدامات قابل ستائش ہیں،جودنیاکو کورونا سےمقابلےکاموقع فراہم کرتے ہیں۔

حکام کے مطابق 24گھنٹوں میں 22اموات اورصرف24نئے کیسزسامنے آئے،61ہزار475 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں،صورتحال بہتر ہونے پر عارضی طور پر بنائے گئے تمام اسپتال بھی بندکردئیے گئے۔

Read Comments