Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 مارچ 2020 10:33am

کراچی میں کورونا وائرس کے وار،متاثرہ14 افراد آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج

کراچی میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،متاثرہ 14افراد آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

شہرقائد میں کورونا وائرس  کے وار جاری ہے،متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،وائرس کا شکار افراد آئیسولیشن وارڈمیں زیرعلاج ہیں،متاثرین سے ملنے والے دیگرافراد کے ٹیسٹ بھی کئےجارہے ہیں۔

دوسری جانب سندھ حکومت کے مطابق کراچی میں ہونےوالے پی ایس ایل میچزاپنے مقررہ وقت پرہی ہوں گے،جس کیلئے  نیشنل اسٹیڈیم میں حافظتی تدابیر کے تحت تمام داخلی دروازوں پر اسکریننگ کا عمل رکھا جائےگا اور گراؤنڈ میں جگہ جگہ سینی ٹائزرزبھی موجود ہوں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام خود بھی ہاتھ صاف رکھیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں،حیدرآباد میں بھی ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہےپاکستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد18ہوچکی ہے۔

Read Comments