Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراعظم اوراوورسیزانویسٹرزچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی منیجنگ کمیٹی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ کاروبار موافق فضا کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے وفد نے مختلف تجاویز بھی وزیرِاعظم کو پیش کیں۔وزیراعظم نے کاروباری برادری کی تجاویز کا خیرمقدم کیا۔
وزیراعظم عمران خان سے اوورسیزانویسٹرزچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی منیجنگ کمیٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وفد نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کے ٹیکس ریونیو میں ایک تہائی حصہ او آئی سی سی آئی کمپنیوں کی جانب سے ادا کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بہترسیکیورٹی اورامن و امان کی صورتحال اورحکومت کی جانب سے کاروبارموافق پالیسیوں کے اجراء نے غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔
وفد نے معیشت کی بہتری کے لئے حکومت کی جانب سے اہم فیصلوں اوردیگراقدامات کوبھی سراہا۔کاروبارموافق فضا کومزید بہترکرنے کے حوالے سے وفد نے مختلف تجاویز بھی وزیرِ اعظم کو پیش کیں۔
وزیرِاعظم نے کاروباری برادری کی تجاویزکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کو مزید آسانیاں فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
وزیرِاعظم نے مشیر تجارت کو او آئی سی سی آئی کی تجاویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔