'ملاقات کرنے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا'

شائع 11 مارچ 2020 04:11pm

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں جب پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ ارکان نے بے وفائی کی تھی تو عمران خان صاحب نے اس پر تنقید کی تھی۔اب عمران خان کی ناک کے نیچے کیا ہو رہا ہے، یہ بات قوم کے سوچنے کی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سےگفتگومیں حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں جب پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ ارکان نے بے وفائی کی تھی تو عمران خان صاحب نے اس پر تنقید کی تھی۔اب عمران خان کی ناک کے نیچے کیا ہو رہا ہے، یہ بات قوم کے سوچنے کی ہے۔ بزدار صاحب کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے اقدامات چھوڑ کر ایسی حرکات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ملاقات کرنے والوں کے خلاف پارٹی نے نوٹس لیا ہے اور ان کے خلاف ایکشن ہوگا۔

Read Comments