Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
امریکانےایران سےمطالبہ کیاہےکہ وہ اپنی حراست میں موجودتمام امریکی قیدیوں کوفوری طورپررہا کرے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق بدھ کےروزجاری ایک بیان میں پومپیو نےواضح کیا 'امریکااپنےکسی بھی شہری کی وفات کابراہ راست ذمے دار ایرانی حکومت کو ٹھہرائے گا،ہمارا جواب بھرپور ہوگا'۔ امریکی وزیر خارجہ کامزیدکہناتھاکہ ایرانی جیلوں میں کرونا وائرس کےپھیلاؤ سےمتعلق رپورٹیں تشویش کا باعث ہیں،اس سلسلے میں کم ازکم مطلوبہ امر یہ ہے کہ (ایران میں) تمام امریکی شہریوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔پومپیو نے اس جانب توجہ دلائی کہ ایرانی حکومت نے حالیہ عرصے میں کرونا وائرس کےسبب 70 ہزار قیدیوں کو رہا کیا ہے تاہم متعدد امریکی شہریوں کو بنا کسی سبب یا جواز ظالمانہ طور پر جیلوں میں باقی رکھا۔امریکی وزارت خارجہ نےزوردیاہےکہ وہ بیرون ملک ظالمانہ طورپرحراست میں موجود تمام امریکی شہریوں کی واپسی سے قبل اطمینان سے نہیں بیٹھے گی۔یادرہے کہ ایران میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جاوید رحمن یہ اعلان کر چکے ہیں کہ انہوں نے ایران سےمطالبہ کیاتھاکہ تمام قیدیوں کو عارضی طورپررہا کر دیا جائے۔ نمائندے کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بیچ سیاسی قیدیوں کی موجودگی 'تشویش ناک' امر ہے۔ایران میں عدلیہ کےسربراہ ابراہیم رئیسی نےپیرکےروز بتایاتھاکہ ان کے ملک نے جیل میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے انسداد کے سلسلے میں عارضی طور پر 70 ہزار قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ایران نے منگل کے روز کرونا وائرس کے سبب مزید 54 افراد کی وفات کا اعلان کیا۔ اس طرح ملک میں اس مہلک وائرس کےسبب موت کی نیندسو جانے والے افراد کی مجموعی تعداد 291 ہو گئی۔ اس کے علاوہ ایران میں کرونا وائرس کے 8042 متاثرین سامنے آ چکے ہیں۔
امریکانےایران سےمطالبہ کیاہےکہ وہ اپنی حراست میں موجودتمام امریکی قیدیوں کوفوری طورپررہا کرے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق بدھ کےروزجاری ایک بیان میں پومپیو نےواضح کیا 'امریکااپنےکسی بھی شہری کی وفات کابراہ راست ذمے دار ایرانی حکومت کو ٹھہرائے گا،ہمارا جواب بھرپور ہوگا'۔
امریکی وزیر خارجہ کامزیدکہناتھاکہ ایرانی جیلوں میں کرونا وائرس کےپھیلاؤ سےمتعلق رپورٹیں تشویش کا باعث ہیں،اس سلسلے میں کم ازکم مطلوبہ امر یہ ہے کہ (ایران میں) تمام امریکی شہریوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
پومپیو نے اس جانب توجہ دلائی کہ ایرانی حکومت نے حالیہ عرصے میں کرونا وائرس کےسبب 70 ہزار قیدیوں کو رہا کیا ہے تاہم متعدد امریکی شہریوں کو بنا کسی سبب یا جواز ظالمانہ طور پر جیلوں میں باقی رکھا۔
امریکی وزارت خارجہ نےزوردیاہےکہ وہ بیرون ملک ظالمانہ طورپرحراست میں موجود تمام امریکی شہریوں کی واپسی سے قبل اطمینان سے نہیں بیٹھے گی۔
یادرہے کہ ایران میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جاوید رحمن یہ اعلان کر چکے ہیں کہ انہوں نے ایران سےمطالبہ کیاتھاکہ تمام قیدیوں کو عارضی طورپررہا کر دیا جائے۔ نمائندے کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بیچ سیاسی قیدیوں کی موجودگی 'تشویش ناک' امر ہے۔
ایران میں عدلیہ کےسربراہ ابراہیم رئیسی نےپیرکےروز بتایاتھاکہ ان کے ملک نے جیل میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے انسداد کے سلسلے میں عارضی طور پر 70 ہزار قیدیوں کو رہا کیا ہے۔
ایران نے منگل کے روز کرونا وائرس کے سبب مزید 54 افراد کی وفات کا اعلان کیا۔ اس طرح ملک میں اس مہلک وائرس کےسبب موت کی نیندسو جانے والے افراد کی مجموعی تعداد 291 ہو گئی۔ اس کے علاوہ ایران میں کرونا وائرس کے 8042 متاثرین سامنے آ چکے ہیں۔