خیبرپختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم آج چوتھے روز بھی جاری

اپ ڈیٹ 12 مارچ 2020 07:42am

پشاور:خیبرپختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم آج چوتھے روز بھی جاری ہے، مہم کے دوران 34 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

 ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا کےمطابق 5روزہ  انسداد پولیو مہم 16 اضلاع میں چلائی جارہی ہے ،جس میں پشاور،بونیر،ڈی آئی خان،لوئردیر،اپردیر،ہنگو،کرک،کوہاٹ،لکی مروت،ٹانک،خیبر،باجوڑ ،اروکزئی،کرم،شمالی اور جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔

مہم کے دوران 34 لاکھ 50 ہزار847 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،مہم 12 ہزارسے زائد پولیو ورکرز کی ٹیمیں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال خیبرپختونخوا میں اب تک 13پولیوکیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Read Comments