Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہورہائیکورٹ نے ڈاکٹروں کی ہڑتال اور ایم ٹی آئی ایکٹ کےخلاف توہین عدالت کیس میں حکومت پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے ڈاکٹروں کی ہڑتال اور ایم ٹی آئی ایکٹ کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت ڈاکٹرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم نظر انداز کرتے ہوئےحکومت نے اسمبلی سے قانون منظورکرالیا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون پاس کرنے سے قبل تمام فریقین کو اعتماد میں لینے کا حکم دیا تھا،کوئی بھول میں نہ رہےعدالت کے پاس توہین عدالت میں سزاء دینے کا اختیار ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ محکمہ صحت نے قانون کیسے بنا لیا،محکمے صرف پالیسی بنانے اور انتظامی معاملات دیکھنے کا اختیار رکھتے ہیں،عدالت جائزہ لے گی کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کیسے بنایا گیا،کیا ڈاکٹرایم ٹی آئی ایکٹ کےخلاف ہڑتال پرہیں۔
سیکرٹری وائی ڈی اے نے بتایا کہ ڈاکٹرزعدالتی احکامات کی پاسداری کررہے ہیں ہڑتال نہیں کی۔
عدالت نے حکومت پنجاب اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اوربل کامسودہ اور اجلاسوں کی کارروائی کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔