Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہوگئی ، وائرس کی روک تھام کیلئے مزید سخت اقدامات کردیئے گئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کا خطرہ برقرارہے، کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 20 ہوگئی،وائرس سےمتاثرہ18مریض مختلف شہروں میں زیرعلاج ہیں ۔
کورونا وائر سے سندھ میں 15افراد متاثر ہوئے،گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں 2،2کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ بلوچستان میں وائرس کا ایک کیس سامنے آیا۔
کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی کاوشیں جاری ہیں، بیرون ملک سے آنے والوں کی اسکریننگ سخت کردی گئی، مسافروں کے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم کے بغیر پروازوں کو ائیرپورٹس پر نہ اترنے دیا جائے ۔
سول ایوی ایشن نے تمام ائیرپورٹ کو مراسلہ جاری کردیا ، جس کے تحت فارم مکمل نہ کرنے والے مسافروں کے جہاز کو بورڈنگ بریج یا سیڑھیاں فراہم نہیں کی جائیں گی اور مسافروں کو طیارے سے اترنے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔
کورونا وائرس کی آگاہی مہم میں فیس بک بھی حکومت پاکستان سے تعاون کیلئے متحرک ہوگئی۔
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے فیس بک انٹرنیشنل کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی ، 4کروڑ 10لاکھ سے زائد فیس بک یوزر ہیں۔
فیس بک حکام نے یقین دہانی کروائی کہ کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات کو فیس بک سے ہٹا دیا جائے گا۔