Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے نیب خلاف ضابطہ تقرریاں عملدرآمد اور ڈی جی نیب لاہور جعلی ڈگری کیس نمٹا دیا۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے نیب خلاف ضابطہ تقرریاں عملدرآمد کیس اور ڈی جی نیب کیخلاف مبینہ جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نیب کا سپروائزر نہیں، نیب کس کو رکھے نہ رکھے سپریم کورٹ سپروائز نہیں کرسکتا ،عدالت سے نیب کے بارے آبزرویشنز کیوں مانگتے ہیں ۔
نیب وکیل نے کہاکہ نیب میں تقرریوں کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پرعمل ہوچکا ہے،عملدر آمد کی رپورٹ بھی عدالت میں دے چکے ہیں ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نیب کے انتظامی فیصلوں سے کوئی ملازم متاثرہ ہے تو متعلقہ فورم پر جائے ،نیب کے متاثرہ ملازمین داد رسی کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔
بعدازاں سپریم کورٹ نے نیب خلاف ضابطہ تقرریاں اور ڈی جی نیب کیخلاف مبینہ جعلی ڈگری کیس خلاف ضابطہ قرار دیتے ہوئے درخوستیں نمٹا دیں۔