Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی :وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو واپس آنا ہوگا ورنہ ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوجائے گی ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مستقبل ختم ، ان کے رنگ پسٹن ختم اور پلگوں میں کچرا آچکا ہے۔
وزیرریلوے شیخ رشید نے وومین یونی ورسٹی راولپنڈی میں حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے اپوزیشن لیڈر کو خبردار کیا کہ ن لیگ والے شہبازشریف سے واپس آنے کا مطالبہ کررہے ہیں اگر وہ اب بھی وطن واپس نہ آئے تو ن لیگ میں مزید دراڑیں پڑیں گی ،واپسی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ کہ عمران خان 5سال پورے کریں گےجبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا کوئی مستقبل نہیں۔
وزیرریلوے نے مزید کہاکہ چینی چوروں کے خلاف کارروائی نہ کی تو عمران خان کی محنت ضائع ہو جائے گی۔۔
وزیرریلوے شیخ رشید نے خوشخبری سنائی کہ عمران خان جلد گیس اور پٹرولیم پر ریلیف کا اعلان کریں گے۔