'لیگی قیادت جب بھی اقتدار سےمحروم ہوئی،انہوں نے پاکستان رہنا پسند نہیں کیا'

شائع 12 مارچ 2020 04:28pm

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےعوام جانتے ہیں کہ جب بھی لیگی قیادت اقتدار سے محروم ہوئی،انہوں نے پاکستان میں رہنا پسند نہیں کیا۔آپ نے سویئلینز اور عوام سے زیادہ اپنے سوٹ کیسز سے وفا کی جنہیں آپ ہمیشہ ساتھ لے گئے۔

فردوس عاشق اعوان نےاپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مریم نوازصاحبہ آپ کونسی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہیں؟ضمانت ملنے کے باوجود ایسی کیا زنجیر ہے جس نے آپ کو جکڑا ہوا ہے؟ زنجیریں توڑ کر اپنی آزادی کا اعلان کیوں نہیں کرتیں؟ "صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں"۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر میڈیا میں آپ کی رونمائی صرف ذاتی درد کےلئے ہے۔وزیر اعظم عمران خان قوم کو آپ کے دیے ہوئے دکھوں اور دردوں کا مداوا بڑے احسن انداز سے کر رہے ہیں۔ پاکستان کے عوام کو اب آپ مزید گمراہ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا عوام جانتے ہیں کہ جب بھی لیگی قیادت اقتدار سے محروم ہوئی،انہوں نے پاکستان رہنا پسند نہیں کیا، آپ نے سویئلینز اور عوام سے زیادہ اپنے سوٹ کیسوں سے وفا کی جنہیں آپ ہمیشہ ساتھ لے گئے۔

Read Comments