سندھ حکومت کا صوبے بھر میں اسکول 30 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 13 مارچ 2020 04:06am

کراچی: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سندھ حکومت نے اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کرتے ہوئے 30 مئی تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا اور تعطیلات کو موسم گرما کی تعطیلات میں تبدیل کردیا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ بھرمیں اسکول 30 مئی تک بند رہیں گے۔

سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

Read Comments