Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی :پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں پر تقرر ی وتبادلے کئے گئے ہیں،37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، ترقی کی منظوری آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت آرمی پروموشن بورڈ کااجلاس ہوا، جس میں 37بریگیڈیئرزکوترقی دے کر میجرجنرل تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق، ترقی پانے والے12میجرجنرل کاتعلق آرمی میڈیکل کورسےہے۔
بریگیڈیئر فہیم عامر،بریگیڈیئرراشدمحمود ،بریگیڈیئرعبدالمعید،بریگیڈیئرشاہد منظور،بریگیڈیئرمحمد عاطف منشا، بریگیڈیئر ارشد محمود شامل ہیں، بریگیڈیئر افتخار حسن چوہدری، بریگیڈیئر محمد عمر بشیربھی ترقی پانےوالوں میں شامل ہیں۔