Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پنجاب میں ڈینگی مچھر نے ایک بار پھر ڈنگ تیز کرلئے،چوبیس گھنٹوں کے دوران دو افراد میں مرض کی تصدیق ہوگئی متاثرہ افراد کا تعلق فیصل آباد اور راولپنڈی سے ہے۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم چوبیس گھنٹوں کے دوران دو افراد میں مرض کی تصدیق ہوئی جن کا تعلق فیصل آباد اور لاہور سے ہے،چھبیس سالہ عدیل کو الائیڈ اسپتال فیصل آباد جبکہ چوبیس سالہ ناصر کو ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ناصر کی حالت تشویشناک ہے۔پنجاب میں رواں برس ڈینگی کے بارہ مشتبہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
لاہور:پنجاب میں ڈینگی مچھر نے ایک بار پھر ڈنگ تیز کرلئے،چوبیس گھنٹوں کے دوران دو افراد میں مرض کی تصدیق ہوگئی متاثرہ افراد کا تعلق فیصل آباد اور راولپنڈی سے ہے۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم چوبیس گھنٹوں کے دوران دو افراد میں مرض کی تصدیق ہوئی جن کا تعلق فیصل آباد اور لاہور سے ہے،چھبیس سالہ عدیل کو الائیڈ اسپتال فیصل آباد جبکہ چوبیس سالہ ناصر کو ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق ناصر کی حالت تشویشناک ہے۔پنجاب میں رواں برس ڈینگی کے بارہ مشتبہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔