ججزنظربندی کیس:مشرف کوآج پھر حاضری سےاستثنیٰ مل گیا

شائع 11 مارچ 2016 11:37am

اسلام آباد :سابق صدرپرویزمشرف کوججزنظربندی کیس میں ایک پھرآج کی حاضری سے استثنیٰ مل گیا، کیس کی آئندہ سماعت پچیس مارچ کوہوگی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت دہشتگردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پرویزمشرف کے وکیل نے سابق صدر کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی اورپرویزمشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی، سرکاری وکیل نے میڈیکل رپورٹ پراعتراض کیا۔

عدالت نے سابق صدرپرویزمشرف کو ایک بارپھرآج کی حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے میڈیکل رپورٹ تصدیق کیلئے ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کوبھجوا دی،عدالت نے ایس ایچ اوکوآئندہ سماعت پررپورٹ کی تصدیق کرکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت پچیس مارچ تک ملتوی کردی۔

Read Comments