پاکستان کا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین کی مددلینے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 15 مارچ 2020 07:31am

اسلام آباد:پاکستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین کی مددلینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آج نیوز کے پروگرام روبرو میں اینکر شوکت پراچہ سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ جلد چین جائیں گے اور چین کے تجربات سے مستفید ہوں گے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اللہ کرے  کہ وہ نوبت نہ آئے، چین سے بھرپور مدد لیں گے،  چین کو اپنی ضروریات سے آگاہ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 28 کیسز کی تصدیق ہوئی،  پاکستان میں بہت احتیاط کی ضرورت ہےجبکہ سارک ممالک کے اجلاس میں ڈاکٹر ظفر مرزا پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Read Comments