Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 مارچ 2020 03:16pm

بہاولپورمیں تیزرفتار کاردرخت سے جاٹکرائی ، 3افراد جاں بحق

بہاولپور کے علاقے خیر پور ٹامیوالی میں تیز رفتار کار درخت سے جاٹکرائی ،حادثے میں خاتون سمیت 3افرادجاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

بہاولپور کے علاقے خیر پور ٹامیوالی میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا،جہاں تیزرفتارکار درخت سے جاٹکرائی۔

ریسکیوذرائع کے مطابق،اس افسوناک حادثے میں ایک خاتون سمیت 3افرادموقع پر جاں بحق ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیم فوری موقع پر پہنچی اور جاں بحق افرادکوحادثےکا شکارہونے والی کار سےنکالا ۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیاجبکہ جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ سلمان محسن،43سالہ امین اور 25سالہ شاہدہ پروین کے نام سے ہوئی ہے۔

Read Comments