Aaj Logo

شائع 15 مارچ 2020 07:30am

محدودوسائل کے باوجودکوروناکا کامیابی سے مقابلہ کررہے ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہناہےکہ محدودوسائل کے باوجود کورونا وائرس کا کامیابی سے مقابلہ کررہے ہیں۔

وفاقی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‏حکومت کی کورونا وائرس پر پالیسی شروع دن سے انتہائی محتاط لیکن مؤثر رد عمل کی رہی ہے،اس پالیسی کے نتائج عالمی سطح پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت تمام اداروں نے تسلیم کئے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم محدود وسائل کے باوجود اس وباء کا کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں،خدا مدد کرے گاانشاء اللہ۔

Read Comments