Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے ، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے ،اللہ تعالیٰ تمام انسانیت کو اس موذی وبا سے اپنی امان میں رکھے، پاکستان میں بھی کورونا کے کچھ مریض سامنے آئے ہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ کوشش کریں کہ گھروں تک محدود رہیں، رش والے مقامات پر نہ جائیں،غیر ضروری نقل و حرکت سے بھی گزیز کیا جائے۔
چیرمین سینیٹ نے مزیدکہا کہ اراکین پارلیمان، پارلیمنٹ کے ملازمین غیر ضروری اجتماعات سے گریز کریں، عالمی سطح پر ایک مشکل صورتحال درپیش ہے۔