Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظرپاک افغان طورخم سرحد سے ہرقسم کی آمد و رفت 2ہفتے کیلئے بند کردی گئی، پابندی کا اطلاق کل سے ہوگا۔
کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظرپاک افغان طورخم سرحد کل سے 2ہفتوں کیلئے بند کردی جائے گی ،سرحد پر ہرقسم کی آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
سرحد پر دونوں طرف سینکڑوں افراد جمع ہوگئے،گاڑیوں کی کلیئرنس جاری ہے، حکام کے مطابق رش کے باعث والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے تمام مسافروں کو اسکریننگ کے بغیر جانے کی اجازت نہیں،بارڈر پر گاڑیوں کی کلیئرنس کا عمل بھی جاری ہےٹرانسپورٹرز آج ہی کلئیرنس کرواسکیں گے۔