ریاض:سعودی عرب نے پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے زائرین اور مسافروں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کو 3دن کی مہلت دے دی۔
سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی مسافروں اور عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری آگئی،ایئرمارشل ارشد ملک کی کاوشیں رنگ لے آئی،سعودی سول ایوی ایشن حکام نے پی آئی اے کو خصوصی اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی مسافروں اور عمرہ زائرین کو پی آئی اے کے جہاز واپس لا سکیں گے ،پی آئی اے کے خالی جہاز سعودی عرب مسافروں اور عمرہ زائرین کو لینے جائیں گے ۔
سعودی حکام نے پی آئی اے کومزید 3 دن تک خصوصی فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی۔
دوسری جانب ڈاریکٹر جنرل حج اور کونسل جنرل کی جدہ مین اہم ملاقات ہوئی جس میں زائرین کی واپسی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ زائرین کی رہائش کیلئے انشورنش کمپنی رقم ادا کرے گی۔
زائرین کے وزیروں کی معیاد ختم ہونے پر واپسی تک بڑھا دی جائے گی، زائرین کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دیئے گئے ہیں جو تمام معاملات کو دیکھیں گے۔
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سعودی ائرلائن اور دیگر ایئرلائنز فلائٹس کو ریشڈول کر رہی ہیں ، پی آئی اے کو درخواست کی ہے کہ زائرین سے اضافی رقم نہ لی جائے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وزارت مذہبی امور سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے مصروف عمل ہے۔
وزارت مذہبی امور نے جدہ ایرپورٹ پر تین فرنٹ ڈیسک سہولت کاونٹرز قائم کر لئے،دفتر امور حجاج جدہ کے تمام ملازمین کو جدہ ایئرپورٹ پر تعینات کر دیا گیا۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق عملہ پاکستانی زائرین کی باسہولت وطن واپسی کیلئے قونصلیٹ اور سعودی اہلکاروں کے مابین رابطہ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،عملہ وطن واپس آنے والے عمرہ زائرین کو 24 گھنٹے سہولت و رہنمائی کیلئے موجود ہے۔