سندھ میں مزید 41 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ،تعداد76 ہوگئی
کراچی:سندھ میں مزید 41افراد میں کورونا وائرس وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد سندھ میں متاثرہ افرادکی تعداد 76 ہوگئی،کراچی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 55ہوگئی۔
سندھ میں کورونا وائرس نے پنجے گاڑھنے شروع کردیئے،ایک ہی دن میں 41کیسزرپورٹ ہوگئے، سندھ میں کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 76 تک جاپہنچی۔
سندھ میں رپورٹ ہونےوالے تمام 41متاثرہ افراد تفتان بارڈرزکے ذریعے آئے تھے، جن کے سپمپلز کراچی سے کرائے گئے جو مثبت آئے،جنہیں سکھر کے قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے،پاکستان میں اب تک مجموعی طورپر94 کیسز رپورٹ ہوگئے۔
کراچی میں ایک ہی دن میں 41کیسز رپورٹ ہوئےیوں اب کراچی سے رپورٹ ہونےوالے کیسز کی تعداد55تک جاپہنچی۔
کراچی میں کورونا بے قابوتعلیمی ادارے،مزارات،شادی ہالزسب بند کردیئے گئے۔
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں تفتان سےسکھر آنے والے50افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسزکی تعداد 94 ہوگئی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 76ہوگئی ہے، کراچی میں 25 اورحیدرآبادمیں ایک شخص کورونا کاشکارہوا،کروناوائرس کے 76 میں سے 2مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 74افراد کوآئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
More results have come in. So far 50 people who had arrived in Sukkur from Taftaan have tested positive, 25 at Karachi & 1 at Hyderabad. So the total patients have reached 76 in Sindh. Out of these 76 patients, 2 have recovered & the remaining 74 are being kept in isolation
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) March 16, 2020
ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ وفاق نے شاید تفتان بارڈر پر ذمہ داری ادا نہیں کی، لاک ڈاؤن پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا، مریضوں کی تفصیلات فی الحال میڈیا پر نہیں لائی جاسکتی، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اگر کوئی شبہ ہے تو خود کو گھر میں ہی قرنطینہ میں ڈال لیں، تفتان بارڈر کو کنٹرول کرنا سندھ حکومت کی نہیں وفاقی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ تمام متاثرہ افراد کو سکھرکے قرنطینہ منتقل کیا جاچکا ہے، تمام متاثرہ افراد کو علاج ومعالجے کے علاوہ تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
