Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی نئی تاریخوں کااعلان کردیا۔
وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک اور انٹر کے بچے تیاری کرلیں کیونکہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات 15جون سے ہوں گے ،انٹرمیڈیٹ کا پہلا پرچہ 6جولائی کو ہوگا۔
وزیرتعلیم سندھ نےاسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئےکہا کہ پہلی سے 8ویں جماعت کے امتحانات یکم جون سے شروع ہوں گے،میٹرک کے نتائج سے قبل ہی داخلےشروع ہوجائیں گے،کالجزمیں داخلہ نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر ہوگا۔
وزیرتعلیم سعید غنی نے والدین کوماہانہ اسکول فیس ادا کرنے کی ہدایت بھی کی اور ایڈوانس فیس وصول کرنےوالے اسکولوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔
سعید غنی نے بچوں کو چھٹیوں کےدوران گھروں پر رہنےکی ہدایت بھی کی تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں۔
Click to see more