خیبر پختونخوا میں 15 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

اپ ڈیٹ 17 مارچ 2020 07:42am

پشاور:خیبر پختونخوا میں 15 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،صوبائی حکومت کو بین الاصوبائی آدمدورفت پر پابندی سے متعلق وفاق کے فیصلوں کا انتظار ہے ۔

وزیرصحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے15کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے،ٹوٹل 74 کیسز موصول ہوئے جس میں سے 15 پازٹیو آئے ،متاثرہ افراد کو ڈی آئی خان کے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

اسپتالوں سے او پی ڈی کے متعلق پوچھے گئے سوال پر مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ رش سےبچنے کیلئے کچھ حفاظتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

بین الاصوبائی آمدورفت سے متعلق مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  اس کا فیصلہ وفاق کرے گا ،صوبےبھر میں کورونا سے بچاؤکیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں سی ایم سیکرٹرئٹ سمیت صوبے کے انٹری پوائنٹ پر سکرینگ کی جا رہی ہے ۔

صوبے میں تعلیمی ادارے، تفریحی مقامات بند ہیں اور تو اور صوبے کے سب سے بڑے اسپتال لیڈی ریڈنگ کی او پی ڈیز کو بھی بند کردیا گیا جس پر مریض بھی گلا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب حکومت خیبرپختونخوا نے کورونا وائرس کے مرض میں مبتلاء ہونے والے مریضوں کے خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کرنے کا اعلان کردیا،راشن میں دودھ، گھی، چاول اور آٹے سمیت دیگر گھریلو سامان شامل ہے۔

Read Comments